اردو

urdu

ETV Bharat / business

Ayushman Bharat Digital Mission for Five Years: پانچ برس کے لیے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے نفاذ کو منظوری

حکومت نے مرکزی شعبہ کی آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) اسکیم کو 1600کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ پانچ برس کے لیے قومی سطح پر چلانے کو منظوری دے دی ہے۔ Ayushman Bharat Digital Mission for Five Years

Ayushman Bharat Digital Mission for Five Years: پانچ برس کے لیے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے نفاذ کو منظوری

By

Published : Feb 26, 2022, 8:23 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں وزارت صحت کی اس سلسلہ کی تجویز کو منظوری دی گئی Cabinet Approves Ayushman Bharat Digital Mission for Five Years۔ نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کی نفاذ ایجنسی ہوگی۔ Cabinet Approves Implementation of Ayushman Bharat

ہیلتھ ایکوسسٹم میں ڈیجیٹل ہیلتھ حل گزشتہ کچھ برسوں میں کافی فائدہ مند ثابت ہوئے ہیں اور کو ون، آروگیہ سیتو، اور ای سنجیونی نے یہ دکھایا ہے کہ ہیلتھ سروس تک رسائی کو آسان بنانے میں ٹکنالوجی کا اہم کردار ہوسکتا ہے۔ تاہم نگہداشت کے تسلسل اور وسائل کے موثر استعمال کے لیے اس طرح کے حل کو مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔

جن دھن، آدھار اور موبائل (جے ایم ایم) ٹرینیٹی اور حکومت کی دیگر ڈیجیٹل پہلوں پر مبنی آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم)، جامع ڈیٹا، معلومات اور بنیادی ڈھانچہ کی خدمات کے ذریعہ ایک آسان آن لائن پلیٹ فارم تیار کررہا ہے اور کھلے، انٹر آپریبل اور معیارات پر مبنی ڈیجیٹل سسٹم کا قانونی طریقہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صحت سے متعلق ذاتی معلومات کے تحفظ، رازداری اورپرائیویسی بھی یقینی بنارہا ہے۔

مسٹر مودی نے کہا کہ حکومت صحت خدمات کے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دے رہی ہے، آیوش جیسے ادویات کے روایتی بھارتی نظاموں میں تحقیق کو فروغ دے رہی ہے اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں اس کی فعال شمولیت اور 1.5 لاکھ صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کے بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے لیے کام جاری ہے۔ فلاح و بہبود کے مراکز بھی تندہی سے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ' اب تک 85000 سے زائد مراکز معمول کے چیک اپ، ویکسی نیشن اور ٹیسٹ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ اس بجٹ میں ان کے لیے ذہنی صحت کی سہولت بھی شامل کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت جدید اور مستقبل کی ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر شخص، ملک کے ہر حصے کو صحت کی بہتر اور سستی سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہے اور اسی طرح وہ صحت خدمات کی طلب کو پورا کرنے کے لیے ہنر مند پیشہ ور افراد کو تیار کر رہی ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ ایج سائنس ایجوکیشن اور ہیلتھ کیئر سروسز کے لیے انسانی وسائل کی ترقی کے لیے مختص بجٹ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں اضافہ کیا گیا ہے۔

مسٹر مودی نے کہا کہ' پوری دنیا نے بھارت کے کوون جیسے پلیٹ فارم کے ذریعے کورونا ویکسینیشن میں ہماری ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا لوہا تسلیم کیا ہے۔ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن صارفین اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے کے درمیان ایک آسان انٹرفیس فراہم کرتا ہے۔ اس سے ملک میں علاج حاصل کرنا اور پہنچانا دونوں ہی آسان ہو جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے پوری دنیا کے لوگوں کے لیے بھارت کے اچھے اور سستی صحت کی دیکھ بھال کے شعبے سے فائدہ اٹھانا آسان ہو جائے گا۔'

آیوش کے کردار کو آج پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے۔ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ عالمی ادارہ صحت دنیا کا واحد روایتی ادویات کا عالمی مرکز بھارت میں شروع کرنے جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details