نئی دہلی: مرکزی حکومت نے شمال مشرقی ریاستوں میں بجلی کی سپلائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے 6700 کروڑ روپے کے نظر ثانی شدہ اخراجات کے بجٹ کو منظوری دے دی ہے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت بدھ کے روز مرکزی کابینہ کی اقتصادی امور کمیٹی کے اجلاس میں اس سے متعلق تجویز کو منظوری دی گئی۔
مزید پڑھیں:کابینہ کی میٹنگ میں چینی برآمدات پر سبسڈی کا فیصلہ
اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شمال مشرق کی چھ ریاستوں میں بجلی کی سپلائي کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے شمال مشرقی خطے کے بجلی نظام میں سدھار کے پروجیکٹ کے ترمیم شدہ اخراجات کے بجٹ 6700 کروڑ روپے منظور کیا گیا ہے۔ پہلے یہ رقم 5000 کروڑ تھی۔ اس سے ریاستوں میں بجلی کی ترسیل اور تقسیم بہتر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس سے شمال مشرقی خطے کی مجموعی ترقی میں مدد ملے گی اور علاقہ کے باشندوں کو 24 گھنٹے بجلی فراہم ہوسکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروجیکٹ میں مرکزی حکومت اور ورلڈ بینک دونوں کا 50 فیصد حصہ ہوگا۔