اردو

urdu

ETV Bharat / business

ٹاٹا اسٹیل: ملازمین کے کروڑوں روپے کا بونس

ٹاٹا اسٹیل انتظامیہ اپنے 13675 ملازمین کے درمیان 239.61 کروڑ روپے بطور بونس بانٹنے پر سمجھوتہ کیا ہے۔

ملازمین کے کروڑوں روپے کا بونس

By

Published : Sep 25, 2019, 12:00 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 11:05 PM IST

اسٹیل پیداوار میں پہچان بنانے والی کمپنی ٹاٹا اسٹیل رواں برس اپنے ملازمین کو بڑے پیمانے پر بونس دینے کا سمجھوتہ کیا ہے۔ کمپنی انتظامیہ اور یونین کے درمیان بونس سمجھوتہ کے مطابق 13675 ملازمین کے درمیان 239.61 کروڑ روپے بانٹے جائیں گے۔

ٹاٹا اسٹیل: ملازمین کے کروڑوں روپے کا بونس

ٹاٹا ملازمین یونین کے صدر نے بتایا کہ ملازمین بونس کی شکل میں ملنے والی رقم کم از کم 34734 روپے اور زیادہ سے زیادہ 268767 روپے کے طور پر ہوگی'۔

ٹاٹا اسٹیل انتظامیہ اور یونین کے درمیان سمجھوتے کے تحٹ سنہ 2018۔19 کے لیے ملازمین کو بڑے پیمانے پر بونس ملے گا، بونس سمجھوتہ میں ٹاٹا اسٹیل کے ایم ڈی ٹی وی نریندر، صدر آنند سین، وی پی ایچ آر ایم سمیت کئی دیگر ملازمین نے دستخط کیے۔

ٹاٹا ملازمین کے یونین کے صدر آر روی پرساد نے بتایا کہ گذشتہ تین برس کے فارمولے کے مطابق بونس سمجھوتہ طے ہوا ہے، انہوں نے بتایا کہ بونس کی رقم 26 ستمبر تک ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں چلے جائے گی، مندی کے دور میں یہ تاریخی بونس ہے'۔

یونین کے صدر نے ملازمین سے بونس کی رقم کو بہتر مستقبل کے لیے خرچ کرنے کی اپیل کی ہے'۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 11:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details