اردو

urdu

ETV Bharat / business

Budget Session of Parliament to Begin on Jan 31: پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری کو شروع ہوگا - عام بجٹ کا آغاز 31 جنوری کو ہوگا

دو مرحلہ میں ہوگا Union Budget 2022 پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس، پہلا مرحلہ 31 جنوری سے 11 فروری تک اور دوسرا مرحلہ 14 مارچ سے 8 اپریل تک چلے گا۔

budget-session-of-parliament-to-begin-on-jan-31-union-budget-on-feb-1
پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری کو شروع ہوگا

By

Published : Jan 14, 2022, 5:16 PM IST

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری کو Budget Session of Parliament to Begin on Jan 31 دونوں ایوانوں سے صدر کے خطاب کے ساتھ شروع ہوگا اور 8 اپریل کو اختتام ہوگا۔ ذرائع نے جمعہ کو کابینہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی سفارشات کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اطلاع دی۔

اطلاعات کے مطابق عام بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جائے گا۔ بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ 11 فروری تک جاری رہے گا۔ جبکہ دوسرا مرحلہ ایک ماہ کی تعطل کے بعد 14 مارچ سے شروع ہوکر 8 اپریل تک جاری رہے گا۔

"راجیہ سبھا کا 256 واں اجلاس (بجٹ اجلاس - 2022) پیر 31 جنوری کو بلایا گیا ہے Budget Session of Parliament to Begin on Jan 31 اور سرکاری کام کی ضرورت کے پیش نظر، سیشن جمعہ، 8 اپریل کو ختم ہوگا۔

پارلیمانی امور کی وزارت کے جنرل نے کہا کہ ہولی کی وجہ سے 18 مارچ کو کوئی اجلاس نہیں ہوگا۔ خط میں کہا گیا ہے، "2022-23 کا مرکزی بجٹ منگل یکم فروری کو صبح 11 بجے لوک سبھا میں پیش کیے جانے کے بعد راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا۔"

حال ہی میں 400 سے زائد پارلیمنٹ کے ملازمین کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ جس کے بعد راجیہ سبھا کے چیئرمین اور لوک سبھا کے اسپیکر نے صورتحال کا جائزہ لیا اور دونوں ایوانوں کو ہدایت دی کہ وہ کووڈ-19 وبائی امراض کے درمیان پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران دونوں ایوانوں کے کام کاج کے لیے ایک منصوبہ تیار کریں۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details