جھارکھنڈ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی کارروائی 23 مارچ تک چلے گی۔ اس مرتبہ 16 کاروباری دنوں کا بجٹ اجلاس طے کیا گیا ہے۔ بجٹ اجلاس کے پہلے روز 26 فروری کو گورنر کا خطاب ہوگا۔ اس کے بعد 27 اور 28 فروری 2021 کو کوئی کام نہیں ہوگا۔ مالی برس 21-2020 کے دوسرے ضمنی اخراجات کی تفصیلات یکم مارچ کودی جائیں گی۔ جبکہ 3 مارچ 2021 کو ہیمنت سورین جھارکھنڈ کا بجٹ 22-2021 ایوان میں پیش کریں گے۔
بجٹ اجلاس کے آخری روز 23 مارچ کو غیر سرکاری قرارداد پیش کی جائیں گی۔ اجلاس کے حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ نے ہدایات جاری کیے ہیں۔ اس بار بغیر کووڈ۔19 ٹیسٹ کرائے کوئی بھی ممبر بجٹ اجلاس میں شامل نہیں ہوپائیں گے۔