ممبئی: عام بجٹ میں گھریلو صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے کیے گئے اعلانات سے حوصلہ مند سرمایہ کاروں کی زبردست خریداری سے آج شیئر بازار میں مسلسل دوسرے دن بھی تیزی جاری رہی۔
ممبئی شیئر بازار (بی ایس ای) کا سینسری انڈیکس سینسیکس 2.46 فیصد یعنی 1197.11 پوائنٹز بڑھ کر 49797.72 پوائنٹز وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 2.57 فیصد یعنی 366.65 بڑھ کر 14647.85 پوائنٹز پر بند ہوا۔
- مزید پڑھیں:برآمدات میں اضافے، معیشت میں بہتری کے اشارے: ایف آئی ای او
- بھارت کا مالی خسارہ اندازے سے زائد ہونے کی امید: فیچ
کاروبار کی شروعات سرمایہ کاروں کے جوش و خروش کے ساتھ ہوئی اور سینسیکس 592.65 پوائنٹز کی تیزی کے ساتھ 49193.26 پوائنٹس پر کھلا اور 50154.48 پوائنٹز کی اعلیٰ شرح پر پہنچ گیا۔ حالانکہ دوپہر کے بعد منافع وصولی کے سبب یہ ایک بار شروعاتی کاروبار کے 49193.26 پوائنٹز کی سطح تک بھی آیا لیکن مسلسل جاری خریداری کی بدولت بالآخر یہ گذشتہ روز کے 48600.61 پوائنٹز کے مقابلے 2.46 فیصد کے اضافے کے ساتھ 49797.72 پوائنٹز پر پہنچ گیا۔