آئی اے این ایس سی ووٹر IANS-CVoter نے بجٹ کے بعد اس سلسلے میں ایک سروے کیا۔ سرکے مطابق بجٹ کی وجہ سے مہنگائی میں کمی آنے کے تعلق سے پوچھے گئے سوال پر 44.1 فیصد لوگوں نے کہا کہ اس سے مہنگائی میں کوئی کمی نہیں آئے گی، 26.7 فیصد نے کہا کہ قیمتوں میں معمولی گراوٹ آئے گی، جبکہ 22.6 فیصد نے قیمتوں میں بھاری گراوٹ آنے کی بات کی۔' Budget Announcements will not Reduce Inflation
IANS-CVoter نے وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کے پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرنے کے بعد بجٹ پر لوگوں کے ردعمل جاننے کے لیے ایک سروے کیا۔ سروے کے دوران کئی سوالات پوچھے گئے۔ یہ سروے ملک کے مختلف حصوں میں کیا گیا اور تقریباً 1200 لوگوں سے سوالات پوچھے گئے۔
مارننگ اسٹار انویسٹمنٹ ایڈوائزر انڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مرکزی بجٹ میں انکم ٹیکس میں کوئی چھوٹ نہیں دی گئی، جس سے کم آمدنی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ جدوجہد کرنے والے متوسط طبقے کو کورونا بحران کے دوران کوئی راحت نہیں ملی۔ بجٹ میں نجی استعمال کی صلاحیت بڑھانے کے اقدامات بھی محدود تھے۔ انکم ٹیکس میں ریلیف اور منریگا کے اکاؤنٹ میں اضافہ کا نجی استعمال کی صلاحیت پر فوری مثبت اثر پڑتا۔