اردو

urdu

ETV Bharat / business

E-Passports: ای۔پاسپورٹ رواں برس ہی متعارف کرائے جائیں گے

شہریوں کے لیے سہولت کو بڑھانے کے لیے 2022-23 میں ای پاسپورٹ متعارف کرائے جائیں گے۔ Passports will be rolled out اس میں ایک الیکٹرانک چپ ہوگی جس میں سکیورٹی کی اہم معلومات کو انکوڈ کیا جائے گا۔

E-Passports
E-Passports

By

Published : Feb 1, 2022, 1:00 PM IST

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن Union Finance Minister Nirmala Sitharaman نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ شہریوں کی سہولت کو بڑھانے کے لیے ای پاسپورٹ کا اجراء 2022-23 میں کیا جائے گا۔ ای پاسپورٹ میں ایک الیکٹرانک چپ ہوگی جس میں اہم سکیورٹی معلومات کو انکوڈ کیا جائے گیا۔

اس کے نتیجے میں وزارت خارجہ Ministry of External Affairs کی جانب سے شہریوں کو اضافی حفاظتی خصوصیات کے ساتھ چِپ سے چلنے والے ای پاسپورٹ فراہم کیے جائیں گے، جس میں درخواست دہندگان کی ذاتی معلومات ڈیجیٹل طور پر دستخط شدہ ایک چپ میں رکھی جائیں گی جو پاسپورٹ کے کتابچے میں ضم ہو جائیں گی۔

چِپ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی صورت میں سسٹم اس کا پتہ لگانے کے قابل ہو جائے گا اور اس کے نتیجے میں پاسپورٹ کی تصدیق ناکام ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ناسک میں واقع انڈیا سکیورٹی پریس پاسپورٹ جیکٹس کے لیے آئی سی اے او کے مطابق الیکٹرانک چِپ جُڑنے کے لیے ایک معاہدہ دینے کے عمل میں ہے۔

چِپ سے چلنے والے ای۔پاسپورٹ کے اجراء کے لیے کنٹیکٹ لیس اِنلیز کی ضرورت ہے اور اس کی خریداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد پاسپورٹ کا اجراء شروع ہو جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details