اردو

urdu

ETV Bharat / business

بجٹ 2020: ایک بڑی بندرگاہ کو کارپوریٹ شکل دینے کی تجویز - budget 2020 speech news in urdu

نیشنل واٹر وے 1 پر 'جل وکاس مارگ' کی تکمیل کی جائے گی اور 890 کلو میٹر طویل دھبری سعدیہ کنکٹیویٹی کی تکمیل 2022 تک کی جائے گی۔'

Budget 2020  At least one major port to be corporatised
بجٹ 2020: ایک بڑی بندرگاہ کو کارپوریٹ شکل دینے کی تجویز

By

Published : Feb 1, 2020, 7:55 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:44 PM IST

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے آ ج پارلیمنٹ میں 2020-21 کا مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی ترقی کے موضوع کے لیے بنیادی ڈھانچہ انتہائی اہم ہے۔ لہذا یہ بجٹ سبھی شہریوں کی زندگی کو آسان بنانے کے نام منسوب ہے۔

بجٹ 2020: ایک بڑی بندرگاہ کو کارپوریٹ شکل دینے کی تجویز
بھارت کی سمندری بندرگاہوں کی موثر کارکردگی کی ضرورت اور ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے نرملاسیتارمن نے کہا کہ حکومت کم از کم ایک بڑی بندرگاہ کو کارپوریٹ شکل دینے اور اسے اسٹاک ایکسچینجوں میں فہرست بند کرانے پر غور کرے گی۔

ان لینڈ واٹر ویز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ نیشنل واٹر وے 1 پر 'جل وکاس مارگ' کی تکمیل کی جائے گی اور 890 کلو میٹر طویل دھبری سعدیہ کنکٹیویٹی کی تکمیل 2022 تک کی جائے گی۔'


سیتارمن نے مزید کہا کہ 'ارتھ گنگا'منصوبہ پرکام جاری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ منصوبہ ندیوں کے کنارے اقتصادی سرگرمیوں کو تقویت دینے کے وزیراعظم کے تصور کا حصہ ہے۔ ملک میں نقل وحمل کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے مقصد سے مرکزی بجٹ میں تقریبا 1.70لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 7:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details