نئی دہلی: تجارتی بورڈ (بی او ٹی) کی میٹنگ 02 دسمبر 2020 بروز بدھ کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل کی قیادت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقد ہوگی۔
اس میٹنگ میں نئی غیرملکی تجارتی پالیسی (ایف ٹی پی) (26-2021) اور گھریلو پیداوار اور برآمدات کو آگے بڑھانے کی حکمت عملی اور اقدامات اور پر غور کیا جائے گا۔
بی اوٹی پلیٹ فارم تجارت اور صنعت کے ساتھ بات چیت اور صلاح و مشورہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور بھارتی تجارت کو آگے بڑھانے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ایف ٹی پی سے متعلق پالیسی اقدامات کرنے میں حکومت کو مشورہ دیتا ہے۔ یہ ریاستی حکومتوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں کو تجارتی پالیسی سے متعلق اپنے نقطہ نظر کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت ہند کو بھی ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں پر وہ بھارتی تجارت کے امکانات اور مواقع کو متاثر کرنے والی بین الاقوامی پیش رفتوں سے آگاہ کرنے اور انہیں ابھرتے ہوئے حالات کا مقابلہ کرنے کی تیاری کرسکیں۔