ملک کی سب بڑی میونسپل بِرہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے جمعرات کو مالی برس 2022-23 کے لیے 45940.78 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا BMC Budget 2022 جو گذشتہ مالی برس کے 39038.83 کروڑ روپے سے 6901.95 کروڑ روپے زیادہ ہے۔ BMC Unveils Rs 45,949 Crore Budget
بی ایم سی کمشنر آئی ایس چہل نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ مالی برس 2022۔23 کا بجٹ گذشتہ برس کے مقابلے 17.70 فیصد زیادہ ہے۔ آئندہ بلدیاتی انتخابات کو پیش نظر رکھتے ہوئے بی ایم سی کی جانب سے لیوی کے ذریعے ممبئی کے عوام پر اضافی بوجھ ڈالا گیا ہے۔
مسٹر چہل نے کہا کہ کارپوریشن نے آب و ہوا، صفائی اور صحت کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی ہے۔ مالی برس 2022-23 میں ڈسپنسریز کی اپ گریڈیشن کے لیے 257.5 کروڑ روپے، 13 ڈسپنسریز کو معیاری بنانے کے لیے 11 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔ میٹرنٹی ہومس کی اپ گریڈیشن کے لیے 35.38 کروڑ روپے کی تجویز ہے۔ اگلے مالی برس میں، آر/نارتھ وارڈ کے راولپاڑہ اور ایم/ایسٹ وارڈ کے شیواجی نگر میں دو نئے میٹرنٹی ہوم شروع ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’واٹر فار آل‘ (سبھی کے لیے پانی) پالیسی کے تحت پرانی پائپ لائنوں کو تبدیل کرنے اور پانی کی سپلائی کو بہتر بنانے سے متعلق دیگر کاموں کو بی ایم سی کے سامنےمنظوری کے لیے رکھا جائے گا۔ اس کے لیے 623.12 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔
مسٹر چہل نے کہا کہ کارپوریشن نوجوان نسل پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے اور انہیں مستقبل کے لیے خود کو تیار کرنے کے لیے بہترین آلات اور سہولیات دینا چاہتی ہے اور اسی لیے تعلیم کے بجٹ میں زبردست اضافہ کیا گیا ہے'۔