دنیا کی سب سے معروف کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں بدھ کے روز تقریباً 30 فیصد کمی واقع ہوئی۔ جس کے بعد دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی کے تعلق سے لوگوں میں بے چینی دیکھی گئی۔ بھارت میں تو یہ عالم رہا ہے کہ دونوں اہم کرپٹو کرنسی کا ایکسینج کا کام ٹھپ ہوگیا۔ بٹ کوائن کی قدر جو ایک ماہ قبل تک ساٹھ ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھی اب 31 ہزار ڈالر سے نیچے آگئی ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ بٹ کوائن کی قدر میں یہ کمی چین کی جانب سے اپنے تمام مالیاتی اداروں کو کرپٹو کرنسی میں خرید و فروخت کے لیے خدمات مہیا کرنے سے روکنے اور امریکی کار کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کے اس اعلان کے بعد جس میں انہوں نے کہا تھا کہ' ان کی کمپنی اب گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے کرپٹو کرنسی کو قبول نہیں کرے گا۔ جس کے بعد کرپٹو کرنسی کی قدر میں زبردست کمی دیکھی گئی۔ اسی طرح دیگر کرپٹو کرنسیز، ڈوجکوئن اور اپتھریم بھی بالترتیب 45 اور 40 فیصد کمی درج کی گئی۔
اپریل سے اب تک قریب ڈیڑھ ماہ میں بٹ کوائن کی قدر نصف ہوگئی ہے۔ بدھ کے روز بٹ کوائن گھٹ کر 31،000 امریکی ڈالر تک پہنچ گیا۔ ایک ہفتہ قبل بٹ کوائن 55،000 پر کاروبار کررہا تھا۔