حیدرآباد: بھارت بائیوٹیک کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرشنا ایلا نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کو ہنگامی استعمال کے لیے منظوری ملنے کے بعد بھارت میں تخلیق کو رفتار ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ منظوری بھارت میں نئی مصنوعات تیار کرنے کی طرف بھی ایک بہت بڑی چھلانگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ جلد از جلد اس ویکسین کو مارکیٹ میں لائیں گے۔ اس سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ٹرایل کے لیے ویکسین کو پہلے ہی بھیجا جا چکے ہے۔
کرشن ایلا نے کہا کہ یہ ملک کے لیے قابل فخر لمحہ ہے اور بھارت کی سائنسی صلاحیت میں یہ ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بھارت میں تخلیقی ماحول کو تیز کرے گا۔'
ویکسین کے ٹرائل کے سلسلے میں بھارت بائیوٹیک کے ایم ڈی نے کہا کہ یہ ویکسین ایسی طبی ضروریات کو پورا کرے گی جو اس وبا کے دوران سامنے نہیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ویکسین کو ایسی آبادی تک پہنچانا ہے جہاں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے'۔
بھارت بائیوٹیک کے ایم ڈی کرشنا ایلا نے بتایا کہ اس ویکسین پر سیاست بھی ہورہی ہے میں واضح طور پر یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میرے خاندان کا کوئی بھی ممبر کسی سیاسی جماعت سے منسلک نہیں ہے۔'
انہوں نے کہا 'ہم بھارت میں کلینیکل ٹرائلز ہی نہیں کر رہے ہیں۔ ہم نے برطانیہ سمیت 12 سے زیادہ ممالک میں کلینیکل ٹرائلز کا انعقاد کیا ہے۔ ہم پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں کلینیکل ٹرائلز کر رہے ہیں۔ ہم صرف ایک بھارتی کمپنی نہیں ہیں، ہم واقعی ایک عالمی کمپنی ہیں۔'
مزید پڑھیں:زائڈس کیڈلا کی کورونا ویکسین کو تیسرے مرحلے کے لیے اجازت