اگر آپ کو آنے والے 4 دنوں میں بینک Banks To Stay Closed For 4 Days سے متعلق کوئی کام ہے تو آپ کی منصوبہ بندی درہم برہم ہونے والی ہے۔ کیونکہ آج سے 4 دنوں تک بینک بند رہنے والے ہیں۔ یعنی 16 سے 19 دسمبر تک آپ کے بینک کا کام لٹک سکتا ہے۔ ویسے دسمبر کے باقی دنوں میں سے اکثر دن بینک بند بند رہے گا، اس لیے اگر آپ کا بینک سے متعلق کوئی کام ہے تو یہ خبر آپ کے لیے ہے۔
16 اور 17 دسمبر یعنی جمعرات اور Banks Strike On December 16 and 17 جمعہ کو بینکوں کی ملک گیر ہڑتال ہے۔ ان دونوں پبلک سیکٹر کے بینکوں کی ہڑتال ہے۔ اس ہڑتال کی کال یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز (یو ایف بی یو) نے پبلک سیکٹر بینکوں کی نجکاری کے خلاف احتجاج میں دی ہے۔ اس ہڑتال کا براہ راست اثر بینک کے کام کاج پر پڑے گا، جس کی وجہ سے عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔