پبلک سیکٹر کے بینک آف بڑودہ (بی او بی) کا رواں مالی برس کی تیسری سہ ماہی میں خالص منافع اس کے گزشتہ مالی برس کی مساوی سہ ماہی کے 1061 کروڑ کے مقابلے 107.06 فیصد کے اضافہ کے ساتھ 2197 کروڑ روپے پر پہنچ گیا۔ Bank of Baroda Net Profit Rises 107%
بینک نے سنیچر کو بتایا کہ اسے مالی برس 2021-22 کی تیسری سہ ماہی میں 2197 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا ہے، جو مالی برس 2021-21 کی مساوی سہ ماہی کے 1061 کروڑ روپے کے مقابلہ میں 107.06 فیصد زیادہ ہے۔ اس دوران اس کی سود سے ہونے والی آمدنی 7477 کروڑ روپے کے مقابلہ 14.38 فیصد بڑھ کر 8522 کروڑ روپے ہوگئی۔