اردو

urdu

ETV Bharat / business

بینک آف بڑودہ نے واٹس ایپ پر بینکاری خدمات متعارف کیا

بینک آف بڑودہ واٹس ایپ کے ذریعہ بیلنس کے تعلق سے معلومات، منی اسٹیٹمنٹ، چیک اسٹیٹس کی جانچ، چیک بک ریکوسٹ، ڈیبٹ کارڈ کو بلاک کرنے سمیت متعدد خدمات لانچ کیا'۔

Bank of Baroda launches WhatsApp banking services
Bank of Baroda launches WhatsApp banking services

By

Published : Jan 4, 2021, 5:46 PM IST

ممبئی: بینک آف بڑودہ نے پیر کے روز میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ پر بینکاری خدمات متعارف کرانے کا اعلان کیا۔

بینک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پبلک سیکٹر بینک واٹس ایپ کے ذریعہ بیلنس کے تعلق سے معلومات، منی اسٹیٹمنٹ، چیک اسٹیٹس کی جانچ، چیک بک ریکوسٹ، ڈیبٹ کارڈ کو بلاک کرنے دیگر خدمات جیسے معلومات فراہم کرے گی'۔

مزید پڑھیں: دسمبر میں مینوفیکچرنگ سیکٹر میں تیزی درج کی گئی: پی ایم آئی

بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے کے کھورانا نے کہاکہ' سوشل میڈیا کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے ساتھ، ہمیں یقین ہے کہ واٹس ایپ بینکنگ ہمارے صارفین کو ان کی بینکاری کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے لامحدود سہولیات مہیا کرے گی۔"

بینکنگ کی خدمات واٹس ایپ کے ذریعے 24x7 دستیاب رہیں گی، بغیر کسی اضافی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کے خدمات فراہم کیا جائے گا۔

یہاں تک کہ وہ لوگ جو بینک کے صارف نہیں ہیں اس پلیٹ فارم کو بینک کی مصنوعات، خدمات، آفر، اے ٹی ایم اور برانچ کے مقام سے متعلق سوالات کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details