بنگلہ دیش سرکار نے دُرگا پوجا کے موقع پر 52 تجارتی کمپنیوں کو بھارت کو HILSA ہلسا مچھلی برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ کامرس کی وزارت نے پیر کے روز ایک سرکلر جاری کیا ہے جس کے تحت ہر کمپنی کو زیادہ سے زیادہ 40ٹنHILSA مچھلی بھارت کو برآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ اجازت 10 اکتوبر تک کے لیے ہے۔ کمپنیوں کو ملک کی برآمدات سے متعلق رہنما خطوط پر عمل کرنا ہوگا۔
بنگلہ دیش بھارت کو دو ہزار ٹن ہلسا مچھلی فراہم کرے گا - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز
بنگلہ دیش حکومت نے 52 تجارتی کمپنیوں کو بھارت کو HILSA مچھلی برآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔
بنگلہ دیش بھارت کو دو ہزار ٹن ہلسا مچھلی فراہم کرے گا
بنگلہ دیش سرکار دوستی کی ایک علامت کے طور پر گذشتہ چند برس سے بھارت کو HILSA برآمد کرنے کی خصوصی اجازت دیتی رہی ہے۔ البتہ سنہ 2012 میں اس پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ گذشتہ برس بنگلہ دیش نے بھارت کو ایک ہزار 450 میٹرک ٹن سے زیادہ HILSA مچھلی برآمد کی، جبکہ 2019 میں یہ مقدار 500 میٹرک ٹن تھی۔
- مزید پڑھیں:بھارت ۔ بنگلہ دیش کے بیچ 55 سال بعد ٹرین خدمات
- غیر باسمتی چالوں کی مانگ میں اضافہ
- بنگلہ دیش نے بھارت کو طبی امداد کی دوسری کھیپ بھیجی
- بھارت-بنگلہ دیش کو پانی کا مسئلہ حل کرنا ہوگا: پروفیسر دتہ
واضح رہے کہ مغربی بنگال سمیت متعدد ریاستوں میں دُرگا پوجا کے دوران اس مچھلی کی مانگ کافی بڑھ جاتی ہے۔ مانگ کو دیکھتے ہوئے بیرون ملک سے مچھلی درآمد کیا جاتا ہے۔
- یو این آئی