دو پہیہ گاڑی بنانے والی کمپنی بجاج آٹو نے 2022 کے پہلے 6 ہفتوں میں اپنے چیتک نیٹ ورک کو دوگنا کر دیا ہے۔ دہلی، ممبئی اور گوا کو اپنے دستیابی والے مقامات کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
کمپنی نے آج جاری بیان میں کہا کہ اسی کے ساتھ ہی آل میٹل باڈی اس الیکٹرک اسکوٹر کو 4 سے 8 ہفتوں کے انتظار کے ساتھ اب 20 شہروں میں بک کیا جا سکتا ہے۔ بجاج آٹو نے پچھلی بار 2021 کے دوران 8 شہروں میں چیتک کی بکنگ کھولی تھی۔ سنہ 2022 کے پہلے چھ ہفتوں کے دوران، چیتک کی بکنگ 12 دیگر شہروں - کوئمبٹور، مدورائی، کوچی، کوزی کوڈ، ہبلی، وشاکھاپٹنم، ناسک، وسئی، سورت، دہلی، ممبئی اور ماپوسا میں کھولی گئی۔ شہروں کی اس فہرست میں دہلی اور ممبئی کانام شامل ہوجانے کے ساتھ چیتک اب الیکٹرک گاڑیوں والے بھارت کے دوسب سے بڑے بازاروں میں داخل ہوگیا ہے۔