اس کے علاوہ سنہ 2014 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب سال کے گھریلو روٹ پر مسافروں کی تعداد کی سالانہ شرح نمو 10 فیصد سے کم رہی ہے۔
شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کی طرف سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، سنہ 2019 میں گھریلو ہوائی جہاز سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 14 کروڑ 41 لاکھ 71 ہزار رہی جو 2018 کے 13 کروڑ 89 لاکھ 76 ہزار کے مقابلے میں محض 3.74 فیصد زیادہ ہے۔یہ 2012 کی 3.48 فیصد کی کمی کے بعد مسافروں کی تعداد میں سب سے سست اضافہ ہے۔
شہری ہوابازی کے شعبے کی ترقی سات برس کی نچلی سطح پر - aviation department is the lowest of 7 years
ملک میں ہوائی جہاز سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں گزشتہ برس محض 3.74 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا جو سات برس کی سب سے نچلی سطح ہے۔
شہری ہوابازی کے شعبے کی ترقی سات برس کی نچلی سطح پر
اس سے پہلے 2018 میں شرح نمو 18.50 فیصد، 2017 میں 17.31 فیصد، 2016 میں 23.18 فیصد اور 2015 میں 20.34 فیصد رہی تھی۔
Last Updated : Feb 17, 2020, 7:10 PM IST