سوسائٹی آف انڈین آٹو موبائل مینو فیکچر ( سی آئی اے ایم) کے سالانہ اجلاس میں راجن وڈھیرا نے کہا کہ اب تک مینو فیکچر نگ کے لیے کانٹرکٹ پر رکھے گئے 15000 افراد کی نوکری گئی، بحران میں تبدیلی نہیں آئی تو دس لاکھ مزید نوکریاں خطرے میں ہیں۔
سی آئی اے ایم کے صدر راج وڈھیرا نے جمعرات کے روز کہا کہ مانگ میں کمی کی وجہ سے مینو فیکچر نگ کے لیے رکھے گئے 10 لاکھ افراد کی نوکریوں پر خطرہ منڈلا رہا ہے، موجودہ بحران نے آٹو موبائل صنعت کی پیداوار کم کرنے اور کاری گر کم کرنے پر مجبور کیا ہے'۔
سی آئی اے ایم کے سالانہ اجلاس میں وڈھیرا نے کہا کہ' اب تک کانٹرکٹ پر رکھے گئے 15000 لوگوں کی نوکریاں گئی ہیں، اور آگر آگے بھی مندی میں تبدیلی نہیں آئی تو دیگر 10 لاکھ افراد کی نوکری خطرے میں ہے'۔