آسٹریلیا نے منگل کو کہا کہ اسکاٹ موریسن حکومت بھارت کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے لیے 28 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہے Australia to invest over $280 mn in India۔ اس کا مقصد دونوں ممالک کے اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانا، تجارت کو تیز کرنا اور روزگار میں اضافہ کرنا شامل ہے۔
آسٹریلیا کے وزیر تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری ڈین تیہان نے کہا کہ اس سرمایہ کاری کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانا، دو طرفہ تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانا اور سرمایہ کاری کو بہتر بنانا ہے۔
مسٹر تیہان نے کہا کہ "بھارت اور آسٹریلیا مشترکہ اقدار، تکمیلی معیشتوں کا اشتراک کرتے ہیں۔ ساتھ ہی، دونوں جگہوں کے لوگوں کے درمیان تعلقات بھی مضبوط ہیں، جو ہمیں مثالی شراکت دار بناتے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ "بھارت کے ساتھ ہماری شراکت داری انتہائی اہم ہے کیونکہ ہم دونوں مضبوط، پائیدار اقتصادی ترقی اور زیادہ محفوظ اور متنوع تجارت نیز سرمایہ کاری و فراہمی کے لیے مسلسل کوششیں کررہے ہیں۔"