نئے سال 2022 کی شروعات کے ساتھ کچھ تبدیلیوں کا سیدھا اثر ہم سبھی کی جیب پر پڑے گا۔ آج ATM Service Charges Increase سے اے ٹی ایم سے کیش نکالنا مہنگا ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ نئے سال کے ساتھ ہی انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک میں پیسہ جمع کرنا اب فری یعنی مفت نہیں رہ جائے گا۔
یکم جنوری سے ATM Transaction کی مقررہ حد ختم ہونے کے بعد صارفین کو اب زیادہ فیس ادائیگی کرنی ہوگی۔ جون میں ریزرو بینک آف انڈیا Reserve Bank of India نے اس پر فیس بڑھانے کی اجازت دی تھی۔ کچھ دن پہلے آئی سی آئی سی آئی بینک نے اور ایکسس بینک نے فیس ATM Transaction Charge بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ اب سے قبل بینک کی اے ٹی ایم مشین سے ایک ماہ میں پہلی 5 لین دین مفت تھی۔ اس کے بعد فی لین دین پر 20 روپے چارج کیا جاتا تھا۔ لیکن یکم جنوری 2022 یعنی آج سے ATM Service Charges Increase یہ چارج 21 روپے ہوجائے گا۔ جبکہ میٹرو شہروں میں دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے 3 کیش نکالنا اور غیر میٹرو شہروں میں دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے 5 ٹرانزیکشنز مفت رہیں گے۔