وزارت محنت و روزگار کی طرف سے جمعرات کے روز یہاں جاری ہونے والے روزگار کے ماہانہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2021 میں ای پی ایف میں کل آٹھ لاکھ 20 ہزار 338 نئے صارفین شامل کیے گئے ہیں۔ ان میں چھ لاکھ 31 ہزار 928 مرد اور ایک لاکھ 83 ہزار 391 خواتین اور 16 دیگر شامل ہیں ۔ ستمبر 2017 سے جنوری 2021 تک کل چار کروڑ تین لاکھ 32 ہزار 543 نئے صارفین ای پی ایف میں شامل ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اس مہینے میں 11 لاکھ 55 ہزار 451 ملازمین کو ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) میں شامل کیا گیا ہے۔ ستمبر 2017 سے جنوری 2021 تک ای ایس آئی سی میں 4 کروڑ 75 لاکھ 185 نئے ملازمین شامل ہوئے۔