رواں مالی برس 2020-21 کی دوسری سہ ماہی میں مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو منفی 7.5 فیصد تک گراوٹ درج کی گئی۔
کورونا دور میں ملک کی جی ڈی پی میں مسلسل دوسری سہ ماہی میں گراوٹ درج کی گئی۔ پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو منفی 23.9 فیصد تک گراوٹ درج کی گئی تھی۔
مرکزی شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے تحت جمعہ کے روز قومی اعدادوشمار کے دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی برس کی دوسری سہ ماہی میں جی ڈیی پی کی شرح نمو منفی 7.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ گذشتہ گذشتہ برس کی دوسری سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو 4.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔