اردو

urdu

ETV Bharat / business

PM Modi congratulates farmers, MSMEs, weavers: سالانہ چار سو بلین ڈالر کا برآمداتی ہدف نو دن پہلے پورا، مودی کی مبارکباد - لوکل گوز گلوبل مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ' بھارت نے 400 بلین ڈالر کی اشیا کی برآمد کا مہتواکانکشی ہدف مقرر کیا ہے اور ملک نے پہلی بار یہ ہدف حاصل کیا ہے۔ میں اس کامیابی کے لیے اپنے کسانوں، بنکروں، MSMEs صنعت کاروں اور برآمد کنندگان کو مبارکباد دیتا ہوں۔' India Achieves Target of $400 Billion Exports

سالانہ 400 بلین ڈالر کا برآمداتی ہدف نو دن پہلے پورا ، مودی کی مبارکباد

By

Published : Mar 23, 2022, 6:18 PM IST

بھارت نے مالی برس کے اختتام سے نو دن قبل اپریل-مارچ 2021-22 میں 400 بلین ڈالرمالیت کے تجارتی سامان کی برآمدات کا عظیم ہدف حاصل کر لیا ہے۔ India Achieves Target of $400 Billion Exports۔ اس کامیابی پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز کاشتکاروں، بنکروں، صنعت کاروں، بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانی درجے کے صنعتوں (ایم ایس ایم ای) اور برآمد کنندگان کو 400 بلین ڈالر کی برآمد کے مہتواکانکشی ہدف کو حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے کسانوں، بنکروں، MSMEs، مینوفیکچررز اور برآمد کنندگان کی ستائش کی ہے کیونکہ بھارت نے مقررہ وقت سے نو دن پہلے 400 بلین ڈالر کی اشیاء برآمد کرنے کا مہتواکانکشی ہدف حاصل کر لیا ہے۔' ٹویٹ میں، وزیر اعظم مودی نے کہاکہ "بھارت نے 400 بلین ڈالر کے سامان کی برآمد کا ایک عظیم ہدف مقرر کیا تھا اور ملک نے پہلی بار یہ ہدف حاصل کیا ہے۔ میں اس کامیابی کے لیے اپنے کسانوں، بنکروں، ایم ایس ایم ای، صنعت کاروں اور برآمد کنندگان کو مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ خود کفیل بھارت کی طرف ہمارے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ #لوکل گوز گلوبل (مقامی سے عالمی)۔"

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details