نئی دہلی: نومبر 2020 میں ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) سے چھ لاکھ 40 ہزار سے زائد، ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کے نو لاکھ 33 ہزار سے زائد اور نیشنل پینشن اسکیم سے 54 ہزار سے زیادہ شیئر ہولڈرز وابستہ ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2020 میں ای پی ایف او میں چھ لاکھ 40 ہزار 522 شیئرہولڈرجڑ گئے ہیں۔ ان میں سے چار لاکھ 97 ہزار 22 مرد اور ایک لاکھ 43 ہزار 496 خواتین ہیں۔ آٹھ افراد دیگر زمرے کے ہیں۔ ستمبر 2017 سے نومبر 2020 تک ای پی ایف او میں تین کروڑ85 لاکھ پانچ ہزار 48 شیئر ہولڈ جڑے ہیں۔
مزید پڑھیں:لاک ڈاؤن کے دوران امیر کی دولت میں 35 فیصد اضافہ: رپورٹ