دارالحکومت دہلی میں بھلے ہی درجہ حرارت 5 ڈگری سیلسیس سے نیچے گرگیا ہو لیکن سبزیوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔
پیاز اور سبزیوں کی بڑھتی قیمتیوں سے صارفین پریشان جہاں پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے لوگوں کے ذائقہ خراب کردیا ہے، وہیں دوسری جانب سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں نے عام لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ پیاز پہلے ہی 100 روپے پار کرچکی ہے تو وہیں منڈیوں میں ہری سبزیوں اور آلو کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
جنوبی دہلی میں واقع بدر پور سبزی منڈی میں سبزیاں تھوک قیمت پر فروخت ہوتی ہیں۔ یہاں تھوک قیمتیں ہی خوردہ کے برابر ہیں۔
بھنڈی 60 روپے کلو، مٹر 40 روپے کلو، گوبھی 30 روپے کلو، گاجر 30 روپے کلو، پالک 30 روپے کلو، باتھوا 30 روپے کلو، میتھی 30 روپے کلو، مولی 20 روپے کلو، کدو 30 روپے کلو، لوکی 40 روپے کلو، پیاز 100 روپے کلو، آلو 20 روپے کلو، ٹماٹر 20 روپے کلو اور ہری پیاز 60 روپے کلو کی قیمت پر مل رہی ہے۔
سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں کے بارے میں دکانداروں کا کہنا ہےکہ وہ خود مہنگی قیمت پر سبزیاں خرید رہے ہیں، اس لیے مہنگی فروخت کرنا پڑتی ہے۔
بدر پور کی سبزی منڈی میں آس پاس کے سبھی علاقوں سے خریدنے آتے ہیں۔ سبزی خریدنے آئے محمد دانش نے بتایا کہ وہ 500 سے 600 روپے میں صرف دو تین سبزیاں خرید کر لے جارہے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اگر صرف سبزی خریدنے میں اتنے روپے خرچ ہوں گے تو انسان باقی ضروریات چیزیں کیسے پوری ہوگی'۔