ایمیزون نے بھارت میں 1700 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے، کارپوریٹ امور کے وزیر کے پاس جمع کیےگئے دستاویز کے مطابق ایمیزون ایپ انڈیا کو ایمیزون کارپوریٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹیڈ اور ایمیزون ڈاٹ کام ڈاٹ انک ڈاٹ لمیٹیڈ سے 1355 کروڑ روپے ملے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ایمیزون ہول سیل (انڈیا) پرائیوٹ لمیٹیڈ نے 30 دسمبر کو ایمیزون کارپوریٹ ہول سیل پرائیوٹ لمیٹیڈ اور ایمیزون ڈاٹ کام ڈاٹ انک ڈاٹ کارپوریٹ کو قریب 360 کروڑ روپے کے شیئر مختص کیے ہیں۔
بھارتی بازار میں ایمیزو ن کی بڑھتی دلچسپی - ایمیزون کارپوریٹ ہول سیل پرائیوٹ لمیٹیڈ
بین الاقوامی شہرت یافتہ آن لائن شاپنگ و خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ایمیزون نے بھارتی یوںٹز میں 1700 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے۔
بھارتی بازار میں ایمیزو ن کی بڑھتی دلچسپی
ایمیزون انڈیا نے سرمایہ کاری سے متعلق ای میلوں کا جواب نہیں دیا ہے۔
ایمیزون سی ای او جیف بیزوس رواں ہفتے بھارت آرہے ہیں، اس دوران وہ اعلی سرکاری عہدیداروں اور تاجروں سے ملاقات کریں گے۔