نئی دہلی: ایمیزون انڈیا نے پیر کے روز ملک بھر میں 50 مراکز سے پیکجنگ میں استعمال ہونے والے تمام سنگل یوز پلاسٹک کو ہٹانے کا اعلان کیا۔ اس طرح سے کمپنی نے پائیدار ترقی کی سمت اپنی کوششوں میں ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ ستمبر 2019 میں کمپنی نے ماحولیاتی پائیدار سپلائی چین بنانے کی کوشش کے تحت جون 2020 تک کی آخری میعاد تک اس ہدف کو پورا کرنے کا عزم کیا تھا۔
ایمیزون انڈیا: سنگل یوز پلاسٹک کا استعمال بند کیا - amazon india ban single use plastic
ایمیزون انڈیا نے اپنی پیکیجنگ کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے پلاسٹک سے پاک حل پیش کرتے ہوئے متعدد تجربات کیے ہیں۔
ایمیزون انڈیا نے اپنے ہی سپلائی نیٹ ورک میں سنگل یوز پلاسٹک کے مکمل خاتمے کے لیے کئی قدم اٹھائے ہیں۔ کمپنی نے رواں برس کے شروع میں 100 فیصد پلاسٹک سے پاک اور بائیوڈیگریڈیبل کاغذی ٹیپ متعارف کروائی تھی، جو صارفین کی ڈیلیوری کو سیل بند اور بحفاظت بھیجنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ دیگر تمام پلاسٹک کے پیکیجنگ مواد جو ایمیزون فلفلمنٹ مراکز سے نکلتے ہیں، وہ ذخیرہ اندوزی، الگ تھلگ کرکے استعمال کرنے اور ری سائیکلنگ چینلوں کے ذریعہ 100 فیصد ری سائیکل کرنے کے قابل ہیں۔
ایمیزون انڈیا اپنے دکانداروں کو بھی صارفین کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے اس نئی تبدیلی کے بارے میں براہ راست مطلع کررہی ہے۔ ایمیزون انڈیا نے اپنی پیکیجنگ کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے پلاسٹک سے پاک حل پیش کرتے ہوئے متعدد تجربات کیے ہیں۔ کمپنی نے مینوفیکچررس کے ساتھ باہمی تعاون کے ساتھ پیکیجنگ میں ہونے والے ضیاع کو کم کرنے کے لیے پائیدار پیکیجنگ ایجادات کو ڈیزائن کیا ہے۔