ریلائنس جیو صارفین کو اب مفت کالنگ خدمات نہیں ملے گی، کمپنی نے بدھ کے روز فیصلہ کیا کہ وہ دوسرے نیٹ ورک پر کال کرنے پر 6 پیسے فی منٹ چارج کرے گی، کمپنی روپے کے عوض صارفین کو برابر مفت ڈاٹا دے گی۔ جبکہ تمام جیو سے جیو لینڈ لائن اور موبائل فونس کی کال مفت رہیں گی۔ یہ ضابطہ 10 اکتوبر کے بعد کیے گئے ریچارج پر نافذ ہوگا'۔
ریلائنس جیو کی مفت کال خدمات ختم - جیو صارفین سے چھ پیسے فی منٹ وصول کرے گی
ریلائنس جیو نے اعلان کیا کہ 'وہ دوسرے نیٹ ورک پر کال کے لیے جیو صارفین سے چھ پیسے فی منٹ وصول کرے گی۔'
جیو نے دیگر نیٹ ورک پر کالنگ کے لیے متعدد پلان بھی جاری کیے ہیں، جن میں دس روپے والے پلان پر 124 منٹ کالنگ کی جا سکے گی، وہیں 20 روپے والے پلاننگ میں 249 منٹ جبکہ 50 روپے والے پلان میں 656 منٹ اور 100 روپے والے پلان میں 1362 منٹ کالنگ کی جا سکے گی۔
بھارتی ٹیلی کام ریگو لیٹر اتھارٹی آف انڈیا ( ٹرائی) نے 2017 میں دوسرے نیٹ ورک پر کالنگ فیس 14 پیسے سے گھٹا کر 6 پیسے فی منٹ کردیا تھا، ٹرائی نے کہا تھا کہ '2020 جنوری تک اسے ختم کردیا جائے گا، لیکن اب ٹرائی نے اس سلسلے میں بیان جاری کیا ہے کہ آیا ٹرائی اس مدت کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے'۔
کمپنی پہلی بار صارفین سے کال پر فیس وصول کرنے والی ہے، ابھی تک جیو کے صارفین کو صرف ڈاٹا کا پیسہ دینا ہوتا تھا'۔