کمپنی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران کمپنی کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ دسمبر 2019 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں کمپنی کی آمدنی 8.5 فیصد اضافے سے 21947 کروڑ روپے ہوگئی جو ایک برس قبل اسی سہ ماہی میں 20231 کروڑ روپے تھی۔
بھارتی ائیرٹیل کو 1035 کروڑے کا خسارہ - airtel-q3-loss-at-rs-1035-crore
بھارتی ایئرٹیل کو رواں مالی برس کی تیسری سہ ماہی میں 1035 کروڑ روپے کا مجموعی خسارہ ہوا ہے۔ تاہم اس سے قبل کمپنی کو مالی برس 2018-19 کی اسی سہ ماہی میں 86 کروڑ روپے کا منافع ہوا تھا۔
![بھارتی ائیرٹیل کو 1035 کروڑے کا خسارہ Airtel Q3 loss at Rs 1,035 crore after interest provisioning on AGR dues](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5960160-619-5960160-1580841116070.jpg)
علامتی تصویر
بھارتی ایئرٹیل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایکزیکیٹو (سی ای او) گوپال ویتتل نے ایک بیان میں کہا کہ' دسمبر 2019 میں کی جانی والی ٹیرف پر نظر ثانی انڈسٹری کی مالی حالت میں بہتری لانے کے لیے ایک خوش آئند قدم تھا۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 5:29 AM IST