نئی دہلی: ملک کے چھ ایسے ہوائی اڈون پر جہاں پروازیں کافی کم ہیں، پائلٹ تربیتی ادارہ قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے چیئرمین اروند سنگھ نے آج یہاں ایک پریس کانفرس میں بتایا کہ ملک میں پائلٹوں کی ٹریننگ کی حسب ضرورت سہولت نہ ہونے کے سبب 30 فیصد پائلٹز کو ٹریننگ کے لیے بیرون ملک جانا پڑتا ہے۔ اتھارٹی کے ڈائریکٹر بورڈ نے فلائٹ ٹریننگ ادارے کے لیے نئی پالیسی کو منظوری دی ہے۔ اس کے تحت بیلاگاوی، کھجوراہو، جل گاؤ، لیلا باڑی، سلیم ہوائی اڈوں پر یہ ادارے قائم کیے جائیں گے۔