اردو

urdu

ETV Bharat / business

ہوائی سفر ہو سکتا ہے مہنگا

طیارہ ایندھن کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے یہ ہوائی سفر مہنگا ہونے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔

airfare will be hike
ہوائی سفر ہو سکتا ہے مہنگا

By

Published : Jan 1, 2020, 11:09 PM IST

نئے سال میں ریل کرایہ میں اضافہ کرنے کےبعد ہوائی سفر میں بھی اضافہ ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ طیارے کے ایندھن کی قیمتوں میں ڈھائی فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ سات مہینے کی سب سے اعلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں طیارے ایندھن کی قیمت آج سے 1637.25 روپے یعنی 2.61 فیصد اضافہ کے ساتھ 64323.76 روپے فی کلولیٹر پر پہنچ گئی۔ یہ جون 2019 کےبعد کی سب سے اونچی سطح پر ہے۔ اس سے پہلے دسمبر میں اس کی قیمت 62686.51 روپے فی کلولیٹر تھی۔

تیل کمپنیاں ماہانہ بنیاد پر طیارے ایندھن کی قیمت کا جائزہ لیتی ہیں اور ہر مہینے کی ایک تاریخ سے نئی قیمتوں کا نفاذ ہوتا ہے۔

کولکاتا میں طیارے ایندھن آج سے 1776 روپے یعنی 2.58 فیصد مہنگا ہوکر 70588.61 روپے فی کلولیٹر پر پہنچ گیا۔ ممبئی میں جنوری مہینے کے لئے اس کی مالیت 64529.79 روپے طے کئی گئی ہے اور اس طرح اس میں 2.73 فیصد کااضافہ ہوگیا ہے۔ چنئی میں 2.80 فیصد کی قیمت کے اضافہ کے ساتھ ایک کلولیٹر طیارہ ایندھن 65619.95 روپے کا ہوگیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details