خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد رواں برس عالمی سطح پر گیس کی قیمتوں میں اضافے کی توقع ہے۔ جس سے بھارتی صارفین کو سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں اضافی خرچ برداشت کرنا پڑے گا۔ کوٹک انسٹیٹیوشنل ایکوئٹی (KIE) کی طرف سے کیے گئے گیس مارکیٹ کے جائزے کے مطابق، مالی برس 22 کی دوسری ششماہی کے دوران دستیاب 3.2 ڈالر ملین بی ٹی یو کے موجودہ سطح سے مالی برس 23 کی پہلی سہ ماہی میں دو گنی سے زائد 6.6۔7.6 ڈالر ملین بی یو ٹی ہوجانے کا اندیشہ ہے۔
کے آئی ای نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ' ہم گھریلو گیس کی قیمتوں میں مالی برس 23 کی پہلی ششماہی کے لیے 6.6۔7.6 امریکی ڈالر/ ملین بی ٹی یو کی اضافے کی امید کرتے ہیں۔ جو کہ عالمی گیس کی قیمتوں اور آنے والے مہینوں میں حالیہ اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔'
ستمبر 2021 میں بینچ مارک گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوئی ہے- ہینری ہب گیس کی قیمت اگست میں 4.1/ملین بی ٹی یو سے بڑھ کر 5.1/ملین بی ٹی یو ہوگئی۔