ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے تجارتی انتظامات کو بہتر بنانے کے ذریعے پاکستان میں بڑے پیمانے پر معاشی استحکام لانے کے لیے۔ 30 کروڑ ڈالر پر مبنی قرض کی منظوری دے دی ہے۔ خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے اے ڈی بی کے ذریعہ دیے گئے ایک بیان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا قرض کا مقصد پاکستان میں خسارے کی صورتحال کو پائیدار انداز میں حل کرنا اور برآمدات میں تنوع کو آسان بنانا ہے۔
بینک تجارتی مسابقت اور برآمدات میں تنوع کے ذریعہ پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کو فروغ دینے کیلئے یہ رقم بطور پالیسی قرضہ دے گا۔
سرکاری میڈیا کے مطابق اس ضمن میں فریقین کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ژاو ہانگ ینگ نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔