اڈانی انٹر پرائزز لمیٹیڈ کی معاون اکائی اڈانی ایئر پورٹ ہولڈنگس لمیٹیڈ کو ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹیڈ کا انتظامی کنٹرول مل گیا ہے۔
اڈانی گروپ نے کل دیر رات ایک بیان میں کہا کہ ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو چلانے والی کمپنی جی وی کے گروپ نے اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگ لمیٹیڈ کو اس ہوائی اڈے کا انتظامی کنٹرول سونپ دیا ہے۔