اردو

urdu

ETV Bharat / business

'غیر ملکی سرمایہ کاری کم ہوتی جارہی ہے'

ابھیجیت بنرجی نے کہا کہ غیر سرمایہ کاری کا رجحان کم ہوتا جارہا ہے، جس پر حکومت کو سوچنے کی ضرورت ہے، کیوںکہ عالمی معیشت میں تبدیلی کے لیے زیادہ سے زیادہ سرماہی کاری کی ضرورت ہے۔

'غیر ملکی سرمایہ کاری کم ہوتی جارہی ہے'

By

Published : Jan 28, 2020, 12:09 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 5:34 AM IST

راجستھان کے جے پور میں چل رہے لیٹریچر فسٹیول ( جے ایل ایف 2020) میں اتوار کے روز نوبل انعام یافتہ اور ماہر معاشیات ابھیجیت بنرجی نے ملک کی سیاست اور معیشت سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو ماہ سے معیشت مین بہتری کے آثار ہیں لیکن یہ کب تک بہتر ہوگا اس کے بارے میں کچھ کنہا مشکل ہے۔

ابھیجیت نے کہا کہ' ملک جلد ہی معاشی بدحالی سے باہر نکلے گا۔ لیکن اس میں کچھ وقت لگے گا۔ انہوں نے کہاکہ' ہمارے پاس ابھی اتنے پیسے نہیں ہیں جس سے معیشت میں بہتر آسکے۔'

بینرجی نے کہا کہ' معیشت میں بہتری کے لیے رفتہ رفتہ کئی چیزوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ غیر سرمایہ کاری کا رجحان کم ہوتا جارہا ہے، جس پر حکومت کوفکر مند ہونے کی ضرورت ہے، کیوںکہ عالمی معیشت میں تبدیلی کے لیے زیادہ سے زیادہ سرماہی کاری کی ضرورت ہے۔

ابھیجیت نے کہا کہ ابھی ملک میں مستقل اپوزیشن نہیں ہے۔ اگر مستقل اپوزیشن ہوتی ہے تو حکومت پر دباؤ بنا رہے گا۔ اپوزیشن کسی بھی جمہوریت کا دل ہوتا ہے۔ حکمران جماعت کو بھی اچھی اپوزیشن کی ضرورت ہوتی ہے۔'

Last Updated : Feb 28, 2020, 5:34 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details