ریاست اترپردیش اسمبلی میں اپوزیشن رہنما رام گوند چودھری نے یوگی حکومت کی جانب سے منگل کو پیش کیے گئے بجٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'اس میں بے روزگاروں کے لیے کوئی اسکیم نہیں ہے۔'
چودھری نے وزیر مالیات سریش کھنہ کی جانب سے سنہ 2020۔21 کے لیے پیش کیے گئے بجٹ کے بعد یہاں کہا کہ 'اس بجٹ میں غریبوں، کسانوں، مظلوموں، پچھڑوں، اقلیتوں، دلتوں، خواتین، نوجوانوں، وکلاء، نوکری پیشہ سماج، اساتذہ اور بے روزگار نوجوانوں کے مفاد کے لیے کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔