اردو

urdu

ETV Bharat / business

اڑان اسکیم کے تحت آٹھ نئے فضائی راستے شروع - میسور-حیدرآباد

آٹھ نئے فضائی روٹ وزارت برائے شہری ہوابازی کی اسکیم 'اڑان' کے تحت بنائے گئے ہیں۔ جمعہ اور ہفتے کو یہ راستے پرواز کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

اڑان اسکیم کے تحت آٹھ نئے فضائی راستے شروع

By

Published : Jul 22, 2019, 10:28 AM IST

وزارت برائے شہری ہوابازی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ علاقائی کنیکٹیویٹی اسکیم 'اڑان' کے تحت آٹھ نئے روٹ شروع ہو چکے ہیں۔ آپریشنل راستوں کی تعداد اب 194 ہو چکی ہے۔

اڑان اسکیم کے تحت آٹھ نئے فضائی راستے شروع

خیال رہے کہ وزارت نے 21 اکتوبر 2016 میں 'اڑان' اسکیم کو لانچ کیا تھا، اس اسکیم کا نعرہ تھا 'عام شہری کی پرواز'۔

جس کا مقصد تھا کہ علاقائی فضائی روٹ آپس میں جڑیں اور عام آدمی بھی ہوائی سفر کم پیسوں میں کر لے۔

جاری ہوئے فضائی روٹز میں،

  1. میسور-حیدرآباد
  2. حیدرآباد-میسور
  3. گوا-میسور
  4. میسور-گوا
  5. کوچین-میسور
  6. میسور-کوچین
  7. کلکتہ-شیلانگ
  8. شیلانگ-کلکتہ نئے روٹ ہیں۔

وزارت برائے شہری ہوابازی نے اڑان اسکیم کے تحت اب تک 705 نئے روٹ بنائے جا چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details