اردو

urdu

ETV Bharat / business

PhonePe platform drove a cumulative 6.63 billion transactions in Q4: ’فون پے‘ پراکتوبر تا دسمبر کی سہ ماہی میں 6.63 ارب کا لین دین - ڈیجیٹل لین دین کا رجحان

ملک میں ڈیجیٹل لین دین کا رجحان بدستور تیزی سے جاری ہے کیونکہ فنٹیک پلیٹ فارم فون پے پر اکتوبر-دسمبر کی سہ ماہی میں 6.63 ارب کا لین دین ہواہے۔ PhonePe platform drove a cumulative 6.63 billion transactions in Q4

فون پے‘ پراکتوبر تا دسمبر کی سہ ماہی میں 6.63 ارب کا لین دین
فون پے‘ پراکتوبر تا دسمبر کی سہ ماہی میں 6.63 ارب کا لین دین

By

Published : Jan 29, 2022, 7:23 AM IST

کمپنی نے آج یہاں جاری ہونے والی اپنی سہ ماہی رپورٹ میں کہا کہ سہ ماہی بنیاد پر اس لین دین میں 26 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ Value of transactions on PhonePe in Q4CY21 grew 26% یو پی آئی اور مرچنٹ کی ادائیگیوں کے ساتھ رقم کی منتقلی میں بالترتیب 2.72 ارب اور 3.15 ارب تک کا زبردست اضافہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Kashmir Traders on Upcoming Budget 2022-23: تاجر پیشہ افراد اسپیشل پیکیج کے منتظر

ہندوستان کے 15,700 قصبوں اور دیہاتوں کے 25 ملین تاجروں کو ڈیجیٹائز کیا گیا، جس سے آف لائن مرچنٹ کی ادائیگیوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ، ڈیجیٹل ادائیگیوں کا چلن تمام ہندوستانیوں کی عادت بن گئی ہے۔ ملک کے 726 اضلاع میں سے 722 میں رجسٹرڈ صارفین اور ڈیجیٹل لین دین کی تعداد میں مثبت اضافہ دیکھا گیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details