اردو

urdu

ETV Bharat / business

لاک ڈاؤن کے دوران چکن بریانی کے 5.5 لاکھ آرڈر ملے: سوئیگی - سینیٹائزر اور ہینڈ واش کی بوتلیں ڈلیور

آن لائن فوڈ ڈلیوری کمپنی سوئیگی نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ملک گیر سطح پر نافذ لاک ڈاؤن کے دوران انہیں 5.5 لاکھ چکن بریانی کے آرڈر ملے۔

5 dot 5 lakh orders for chicken biryani received during lockdown swiggy
5 dot 5 lakh orders for chicken biryani received during lockdown swiggy

By

Published : Jul 25, 2020, 7:54 PM IST

فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم سوئیگی نے انکشاف کیا ہے کہ تقریباً 323 میلین کلو پیاز اور 56 میلین کلو کیلے کو گروسی کے ذریعے سے ڈلیور کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہر رات 8 بجے تک اوسطاً 65000 فوڈ آڈر دیے گئے۔'

لاک ڈاؤن کے دوران گذشتہ پچھلے کچھ مہینوں میں تقریباً 129000 چکو لاوا کیک آڈر کیے گئے۔ اس کے علاوہ گلاب جامون اور دیگر کیک کے آڈر موصول ہوئے۔

مزید پڑھیں: چین سے چنئی: اب میڈ ان انڈیا ہوگا آئی فون 11، بھارت میں مینو فکچرنگ شروع

رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا کہ' سوئیگی نے لاک ڈاؤن کے دوران تقریباً 120000 سالگرہ کیک کی ڈلیوری کی۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے درمیان 47000 فیس ماسک کے ساتھ 73000 سے زیادہ سینیٹائزر اور ہینڈ واش کی بوتلیں ڈلیور کی گئی۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہاکہ' اگر ہم کھانے کی بات کریں تو جو لوگ کھانا نہیں بنا رہے تھے تب انہیں بریانی سے بہت آرام ملا، اس دوران ہمیں 5.5 لاک بریانی کے آڈر ملے۔'

رپورٹ کے مطابق نوڈلز کے تقریباً 350000 پیکٹ آڈر کیے گئے تھے۔

اس کے علاوہ سوئیگی کی 'ہوپ ، ناٹ ہنگر' کے اقدام سے 10 کروڑ روپے سے زیادہ رقم اکٹھی ہوئی، جس نے لاک ڈاؤن کے دوران 30 لاکھ افراد میں کھانا تقسیم کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details