عالمی سطح پر کرسمس ویک اینڈ پر Christmas Weekend Travel کورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کے خوف کی وجہ سے ڈھائی ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔Christmas Weekend Thousand Flights Cancelled۔
ایوی ایشن ڈیٹا فراہم کرنے والی کمپنی فلائٹ اویئر کے مطابق اتوار کو 2,513 پروازیں منسوخ کی گئیں، جن میں امریکا کے لیے 927 پروازیں شامل تھیں۔More than 2,500 flights canceled due to fear of Omicron۔
اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے روز دنیا بھر میں 2850 سے زائد پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں سے ایک ہزار پروازیں امریکا میں منسوخ کی گئیں۔ کرسمس کے موقع پر بھی سینکڑوں پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔ جس کی وجہ سے لوگ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ کرسمس منانے سے محروم ہو گئے۔