تجارت و صنعت اور خوراک کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے منگل کو کہا کہ کسانوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کے تحت اب تک 35273 کروڑ روپے کا دھان خریدا گیا ہے۔
پیوش گوئل نے بتایا کہ اب تک ایک کروڑ 80 لاکھ ٹن دھان خریدا جا چکا ہے اور 10 لاکھ سے زیادہ کسانوں نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے۔
مسٹر گوئل نے ٹویٹ کیا ’ کاشتکاروں کے مفاد میں ایم ایس پی پر دھان کی خریدجاری ہے‘۔