خیال رہے وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی جہاں بہت ساری خوبیوں کے لیے مشہور ہے، ان میں سے ایک یہاں پر تیار ہونے والی بنارسی ساڑی اپنی خوبصورتی اور عمد گی کے لیے جانی جاتی ہے۔
بجٹ 2019: وارانسی کے بنکر مودی حکومت سے کیا چاہتے ہیں؟ - پہلے بجٹ پر وارانسی کے بنکرز امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں
مودی حکومت اپنی دوسری میعاد کے پہلے بجٹ 5 جولائی کو پیش کرنے جارہی ہے، مودی 2.0 کے پہلے بجٹ پر وارانسی کے بنکرز امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ تصویر
بنکر مودی حکومت سے کیا چاہتے ہیں؟
واضح رہے کہ بنارس میں ہاتھوں سے ساڑیوں پر نقش و نگار بنانے والوں کا ایک بڑا طبقہ ہے جن کی روزی روٹی اسی پر منحصر ہے۔
آزادی کے بعد بھی ان بنکروں کی آمدنی پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا، لیکن 5 جولائی کو پیش ہونے والے بجٹ پر یہاں کے بنکرز امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔