جمعہ کو پیش کئے گئے بجٹ کو کاشت کاروں، غریبوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں ایک بڑا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں اس بجٹ سے ایک نئے روشن بھارت کا عروج ہوگا اور بنیادی ڈھانچہ مضبوط ہوگا نیز کسانوں اور غریبوں کو فائدہ ہوگا۔
وزیر داخلہ امت شاہ، دیہی ترقی کے وزیر نریندر سنگھ تومر، انفارمیشن تکنالوجی اور قانون کے وزیر روی شنکر پرساد، وزیر ریلوے پیوش گوئل، کپڑا اور خواتین کی فلاح و بہبود کی وزیر اسمرتی ایرانی اور سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی سمیت کئی وزرااور رہنماؤں نے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے ذریعہ لوک سبھا میں پیش کردہ بجٹ پر اپنے ردعمل اس سلسلہ میں رائے ظاہر کی۔