اردو

urdu

ETV Bharat / budget-2019

رقومات، آزادی کا نعم البدل نہیں: چدمبرم - chidambaram

سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے سرکردہ رہنما پی چدمبرم نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کو رقومات فراہم کرنا ’’آزادی‘‘ کا نعم البدل نہیں ہوسکتا۔

chitambara,m
chitambara,m

By

Published : Feb 1, 2020, 5:15 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:09 PM IST

پارلیمنٹ میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ پر ردعمل کیلئے بلائی گئی ایک پریس کانفرنس میں چدمبرم نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پہلے انسانی حقوق بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ مرکزی حکومت نے اپنے بجٹ میں جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکزی زیر انتظام علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے خطیر رقم مختص کی ہے، سابق وزیر خزانہ نے کہا 'رقومات کی فراہمی، آزادی کا نعم البدل نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اہم یہ ہے کہ لوگوں کے حقوق بحال کئے جائیں اور انہیں آزاد فضاؤں میں سانس لینے کی اجازت دی جائے'۔

رقومات، آزادی کا نعم البدل نہیں

انہوں نے مزید کہا 'وہ پہلے آزادی بحال کریں گے جسکے بعد رقومات فراہم کی جاسکتے ہیں'۔

خیال رہے کہ سیتا رمن نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا 'جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے 30،000 کروڑ اور لداخ کے لیے 5958 کروڑ روپیے کی رقومات مختص کی گئی ہیں'۔

مزید پڑھیے:-
دہلی کے شاہین باغ میں فائرنگ
بجٹ 2020 کے اہم نکات

Last Updated : Feb 28, 2020, 7:09 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

chidambaram

ABOUT THE AUTHOR

...view details