اردو

urdu

ETV Bharat / budget-2019

'تاجروں کی مفاد والا بجٹ' - مدھیہ پردیش

عام بجٹ 2019 پیش کرتے ہوئے وزیرخزانہ سیتارمن نے متعدد اعلانات کئے ہیں، جن پر متعدد سیاسی جماعتوں کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

'تاجروں کی مفاد والا بجٹ'

By

Published : Jul 5, 2019, 8:57 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے صوبائی وزیر خزانہ ترون بھنوت نے عام بجٹ پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاجروں کو خوش کرنے والا بجٹ ہے، بلکہ یہ بجٹ نہیں یہ بہی کھاتا ہے۔

'تاجروں کی مفاد والا بجٹ'

ترون نے کہا کہ گذشتہ پانچ برس مودی حکومت نے کچھ بھی نہیں کیا ہے ، اب اس حکومت نے اپنا چھٹا بجٹ پیش کیا ہے۔

اس بجٹ میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کے قیمتوں میں اضافے کی بات کی جا رہی ہے، جب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا تو مہنگائی میں بھی اضافے کے امکانات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی معاشی حالت خراب ہو رہی ہے اور ریزرب بینک سے پیسہ مانگا جا رہا ہے، اس بجٹ میں روزگار کی کوئی بات نہیں کہی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details