اردو

urdu

ETV Bharat / budget-2019

بجٹ 2019: کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا - سگریٹ

سب سے پہلے ان سامانوں کی بات کرتے ہیں جو سستا ہوا ہے۔ پھر ان سامانوں کی بات کریں گے جن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پوری تفصیلات ذیل میں درج کی جارہی ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Jul 5, 2019, 10:37 PM IST

Updated : Jul 5, 2019, 11:47 PM IST


الیکٹرک کاروں کو فروغ دینے کے لیے حکومت نے اس کی خرید پر جی ایس ٹی کی شرح کم کر دیا ہے۔ اب 12 فیصد کی جگہ جی ایس ٹی 5 فیصد ہی دینا ہوگا۔ اتنا ہی نہیں، الیکٹرک کاروں کو خریدنے کے لیے حاصل قرض کے سود پر انکم ٹیکس میں 1.5 لاکھ روپے تک کی چھوٹ ملے گی۔ اس کے علاوہ بجٹ میں ہوم لون سستے ہوں گے۔ حکومت 45 لاکھ تک کے گھر پر ساڑھے تین لاکھ روپے کی چھوٹ دے گی۔


صابن، شیمپو، ہیئر آئل، ٹوتھ پیسٹ، ڈیٹرجینٹ واشنگ پاؤڈر، بجلی کا گھریلو سامان مثلاً پنکھے، لیمپ کے علاوہ بریف کیس، مسافر بیگ، سینیٹری ویئر، بوتل، کنٹینر کے سامان بھی سستے ہوں گے۔ رسوئی میں استعمال ہونے والے برتنوں کے علاوہ گدہ، بستر، چشموں کے فریم، بانس کا فرنیچر، پاستا، میونیز، دھوپ بتی، نمکین، خشک ناریل، سینیٹری نیپکن، اون اور اونی دھاگوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ یہ سبھی سامان سستے ہوں گے۔

مودی حکومت کے اس بجٹ کے بعد پیٹرول-ڈیزل، سونا، کاجو وغیرہ مہنگے ہو جائیں گے۔ پیٹرول اور ڈیزل پر 1 روپے فی لیٹر کی کسٹم ڈیوٹی بڑھائی گئی ہے جب کہ سونے پر امپورٹ ڈیوٹی 10 فیصد سے بڑھا کر 12.5 فیصد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سونے پر 2.5 فیصد کا درآمد ٹیکس بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

بجٹ 2019: کیا ہوئے سستے اور کیا ہوئے مہنگے

علاوہ ازیں درآمد ٹیکس میں اضافہ ہونے کی وجہ سے بھی کئی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ درآمد کتابوں پر 5 فیصد کا ٹیکس لگایا جائے گا۔ آٹو پارٹس، سنتھیٹک ربر، پی وی سی، ٹائلس بھی مہنگے ہو جائیں گے۔ تمباکو پروڈکٹ بھی اس بجٹ کے بعد مہنگے ہو جائیں گے۔ سونے کے علاوہ چاندی اور چاندی کے زیورات خریدنے کے لیے بھی اضافی روپے خرچ ہوں گے۔ آپٹیکل فائبر، اسٹینلس پروڈکٹ، فریم اور سامان، اے سی، لاؤڈ اسپیکر، ویڈیو ریکارڈر، سی سی ٹی وی کیمرے، گاڑی کے ہارن، سگریٹ وغیرہ مہنگے ہوئے ہیں۔

بجٹ 2019: کیا ہوئے سستے اور کیا ہوئے مہنگے

یہ سامان ہوں گے سستے

الیکٹرک کاریں سستی ہو جائیں گی۔

ہوم لون بھی سستا ہوگا، یعنی گھر خریدنا سستا ہو جائے گا۔سستے گھروں کے لیے سود پر 3.5 لاکھ روپے کی چھوٹ ملے گی۔صابن، شیمپو، بالوں کا تیل، ٹوتھ پیسٹ، ڈیٹرجینٹ، بجلی کا گھریلو سامان سستے ہوں گے۔بریف کیس، مسافر بیگ، سینیٹری ویئر، بوتل، کنٹینر، رسوئی میں استعمال کے سامان سستے ہوں گے۔پاستا، مایونیز، دھوپ بتی، نمکین، خشک ناریل، سینیٹری نیپکن سستے ہوں گے۔اون اور اونی دھاگے سستے ہوں گے۔

بجٹ 2019: کیا ہوئے سستے اور کیا ہوئے مہنگے

یہ سامان ہوں گے مہنگے

پٹرول-ڈیزل، سونا، کاجو مہنگے ہوں گے۔
درآمد کتابوں پر 5 فیصد ٹیکس لگے گا۔
آٹو پارٹس، سنتھیٹک ربر، پی وی سی، ٹائلس بھی مہنگے ہو جائیں گے۔
تمباکو پروڈکٹس مہنگے ہوں گے۔

بجٹ 2019: کیا ہوئے سستے اور کیا ہوئے مہنگے

سونے اور چاندی کے زیورات خریدنے کے لیے بھی اضافی پیسے خرچ کرنے ہوں گے۔آپٹیکل فائبر، اسٹینلیس پروڈکٹ وغیرہ مہنگے ہوں گے۔فریم اور سامان، اے سی، لاؤڈ اسپیکر، ویڈیو، ریکارڈر، سی سی ٹی وی کیمرہ مہنگے ہوں گے۔گاڑی کے ہارن، سگریٹ مہنگے ہوں گے۔

Last Updated : Jul 5, 2019, 11:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details