اردو

urdu

ETV Bharat / budget-2019

ملک کی دوسری سب سے بڑی صنعت بحران کی شکار - ٹیکسٹائل صنعت

زراعت کے بعد سب سے زیادہ روزگار فراہم کرنے والی صنعت 'ٹیکسٹائل صنعت' ہے جو گذشتہ کئی برسوں سے بحران کی شکار ہے، لیکن گجرات کے شہر سورت کے تاجر عام بجٹ پر بڑی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔

ٹیکسٹائل صنعت

By

Published : Jul 2, 2019, 11:56 PM IST

گذشتہ کئی برسوں سے بھارتیہ ٹیکسٹائل صنعت بحران کے شکار سے دو چار ہے، سورت کے کچھ تاجروں کا ماننا ہے کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے ٹیکسٹائل صنعت کو دھچکا لگا ہے، نوٹ بندی اور جی ایس ٹی سے صنعت 40 فیصدی متاثر ہوئی ہے'۔

ملک کی دوسری سب سے بڑی صنعت بحران کی شکار
بتادیں کہ جی ایس ٹی کے نفاذ سے قبل ٹیکسٹائل صنعت پر کوئی ٹیکس نہیں تھا لیکن جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد یہ صنعت بھی جی ایس ٹی کے دائرے میں آگئی جس کی وجہ سے مذکورہ صنعت سے جڑے افراد حکومت سے مختلف قسم کے مطالبات کر رہے ہیں'۔

عام بجٹ سے قبل جب سورت سے تعلق رکھنے والے ٹیکسٹائل صنعت کے تاجروں سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے کہا کہ وہ عام بجٹ سے پر امید ہیں، ہوسکتا ہے کہ بجٹ 2019۔2020 میں انہیں کوئی خصوصی رعایت دی جائے۔
وہیں انپٹ کریڈٹ کے مسئلے کے حل کے لیے پر امید ہیں، جبکہ ٹیکس انکریمنٹ فائنسنگ ( ٹی آئی ایف) سبسڈی کو جاری کرنے سمیت' ٹی آئی ایف' کی سبسڈی کو 10 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد تک کردیا جائے ایسی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کی وجہ سے ڈیمانڈ اینڈ سپلائی متاثر ہوئی ہے، خرید و فروخت بھی متاثر ہوئی ہے۔

جب کہ کچھ تاجروں نے کہا کہ صنعت کو مضبوط کرنے کے لیے حکومت کو چاہیے کہ بیرون ملک سے برآمد کیے جانے والے کپڑوں پر محصولات عائد کیا جائے، تاکہ ملک کی صنعت کو فروغ ملے۔
اسی طرح کچھ تاجروں نے کہا کہ ' جی ایس ٹی کی وجہ سے جو ٹیکسٹائل صنعت متاثر ہوئی ہے اسے پُر کرنے کے لیے کوئی راستہ اختیار کرنا چاہیے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details