اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعہ کھانا گھر پہنچانے کا تجربہ

معروف آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی 'زومیٹو' نے ڈرون کے ذریعے اپنے گاہکوں کو کھانا پہنچانے کا کامیاب تجربہ کیا۔

ڈرون ٹیکنالوجی

By

Published : Jun 14, 2019, 7:07 AM IST

Updated : Jun 14, 2019, 9:10 AM IST

اس ڈرون کی خصوصیت یہ رہی کہ اس نے 5 کلو میٹر کی مسافت کو محض 10 منٹ میں طئے کیا جو ایک پیکٹ کو 80 کل میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اپنے متعلقہ مقام پر پہنچایا۔

یوں تو ایسی خدمات فراہم کرنے والی کئی کمپنیاں بازار میں اپنی اجارہ داری قائم رکھے ہوئے ہے جو اپنے صارف کو اشیأ گھر تک پہنچا کر دیتی ہے لیکن زومیٹو نے اس سے ایک قدم آگے بڑھ کر یہ نیا قدم اٹھایا ہے۔

کمپنی کا اس تعلق کا کہنا ہے کہ اس نے روڈ ٹریفک کو کم کرنے اور صارف کو دیے گئے مقررہ وقت پر سامان پہنچانے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے لیکن کمپنی نے ابھی تک اس بات ک وضاحت نہیں کیا ہے اس جدید خدمات سے عوام کو کب تک متعارف کیا جائے گا۔

زومیٹو کے سی سی او دیپیندر گوئل کا کہنا ہے کہ' ہم اس جانب کام کررہے ہیں کہ کیسے فوڈ ڈیلیوری کو مزید محفوظ بنائیں۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ ڈرون کے ذریعے فوڈ ڈیلیوری کرنا کسی خواب سے کم نہیں ہے۔

Last Updated : Jun 14, 2019, 9:10 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details